اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا ہے ، جس کے مطابق شرح سود میں 3 فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ اب نئی شرح سود 17 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی بحالی کے لئے شرح سود میں اضافے کامطالبہ کیا تھا۔
1/3 The Monetary Policy Committee decided to raise the policy rate by 300 basis points to 20 percent in its meeting today. https://t.co/8ceKtaFu3j pic.twitter.com/OZA85p0Ewx
— SBP (@StateBank_Pak) March 2, 2023
حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کیا ہے جس کے بعد نئی شرح سود 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 23 جنوری 2023 کو شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیاگیا تھا جس کے بعد شرح 17 فیصد تھی۔اس سے پہلے 25 نومبر 2022 کو شرح سود 15 فیصد سے بڑھا کر 16 فیصد کی گئی۔