بہاولپور:’شیروں کے پنجرے میں شہری کی ہلاکت معما بن گئی‘

بدھ 6 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بہاولپور کے چڑیا گھر میں شہری کی ہلاکت معما بن گئی ہے۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق صبح شیر کے پنجرے میں گوشت ڈالنے گئے تو وہاں لاش پڑی تھی۔ زیادہ تر گوشت شیر نوچ نوچ کر کھا چکے تھے اس کی ہڈیاں نظر آرہی تھیں۔ شہری کے جسم پر پنجوں اور شیروں کے دانتوں کے نشان بھی  تھے۔ اس کے کپڑے خون سے لت پت تھے۔

باڑ  کافی اونچی ہے

یہ واقعہ ممکنہ طور پر رات کو پیش آیا، اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ شہری پنجرے میں کیسے داخل ہوا۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ جس پنجرے سے شہری کی لاش ملی وہاں 4 شیر موجود ہیں لیکن اسکی باڑ  کافی اونچی ہے، لہٰذا کوئی بھی شخص آسانی  سے اندر نہیں جاسکتا۔

لاش کا فرانزک

ریسکیو 1122 کے مطابق انہیں دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر کال موصول ہوئی جس کے بعد ریسکیو عملہ شیر باغ چڑیا گھر پہنچا اور لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور ریسکیو ادارے نے موقع پر پہنچ کر شہری کی لاش تحویل میں لے لی تاہم جاں بحق شہری کی شناخت نہیں ہو سکی۔امکان ہے کہ یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا ہو لیکن لاش کا فرانزک کیا جا رہا ہے اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

واقعے پر نگراں وزیر اعلیٰ کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیروں کے حملے سے جاں بحق شہری کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری وائلڈ لائف اور کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے واقعے کی تحقیقات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سیکیورٹی آڈٹ کا حکم

وزیراعلیٰ نے کہا کہ غفلت برتنے والے عملے کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے۔ محسن نقوی نے چڑیا گھروں کا سیکیورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے چڑیا گھر کی سیر کے لیے آنے والے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر لاہور نے 7 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کا کنونیئر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاولپور کو بنایا گیا ہے۔ جبکہ دیگر ممبران میں ہیڈ آف فرانزک سائنس ڈیپارٹمنٹ کیو اے ایم سی بہاولپور، کنزرویٹر فاریسٹ بہاولپور، انچارج پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بہاولپور، ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو بہاولپور، انچارکرائم سینز انویسٹی گیشن پنجاب پولیس بہاولپور اور ایک مزید ممبر شامل ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کمیٹی میں پنجاب وائلڈلائف کا کوئی نمائندہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی