’’چپ کر کے بیٹھ جاؤ ! ‘‘مریم نواز کا عمران خان کی ٹویٹ پر شدید ردعمل

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر پھر سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ان کی ایک ٹویٹ پر آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے عمران خان کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا ہے کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات اور آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اور اس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو بدحالی کی راہ پر ڈال دیا اور اس کے باوجود اپنی ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو! چپ کرکے بیٹھ جاو۔

 مسلم لیگ کی مرکزی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا : آئیے ! اس تباہی کیلئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں جنہوں نے آپ کو چار سال تک چن لیا اور کھلایا، ساتھ ہی عدلیہ میں ان کے اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی (شکریہ) جن پر آپ اب انحصار کر رہے ہیں، ان شاء اللہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

اس سے قبل آج سابق وزیراعظم عمران خان نے ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافے پر ایک ٹویٹ کی تھی،  جس میں کہا تھا کہ روپے کی قدر میں 62 فیصد سے زائد یا ڈالر کے مقابلے میں110 روپے گراوٹ کی شکل میں 11 پی ڈی ایم نے 11 ماہ میں روپے کو عملاً ذبح کردیا ہے۔ اس سے قرضوں میں 14.3 کھرب کا اضافہ ہوگا اور مہنگائی 31.5 فیصد تک پہنچ جائے گی جو 75 سال کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے۔ قوم حکومت کی تبدیلی سے متعلق سازش کی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے جس کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرم قوم پر مسلط کئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مسلم لیگی رہنما مریم نواز شریف نے عمران خان کی ایک ٹویٹ کے جواب میں گرما گرم جواب دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی