پی ٹی آئی الیکشن کے لبادے میں 9 مئی کے سازشی عناصر کے جرائم کی پردہ پوشی چاہتی ہے، رانا ثنااللہ

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو علیحدہ کر کے الیکشن میں حصہ لے سکتی ہے، پی ٹی آئی الیکشن کے لبادے میں ان واقعات کے ذمہ دار عناصر کے جرائم کی پردہ پوشی کرنا چاہتی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس منعقد کیے جارہے ہیں، کل بلوچستان سے ن لیگ کے امیدواروں کے حوالے سے فیصلے کیے گئے ہیں، اس سے ایک دن قبل مرکزی پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختونخوا میں امیدواروں کے ناموں کے اوپر غور کیا۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ پنجاب میں چونکہ ن لیگ کے امیدواروں کی تعداد ذیادہ ہے اس لیے ضلعی سطح پر امیدواروں کے انٹرویوز کیے جارہے ہیں، پنجاب کے ہر حلقے سے اوسطا 8 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن لوگوں نے الیکشن لڑنے کے لیے درخواستیں دی ہیں، ہم سب کا احترام کرتے ہیں لیکن بہرحال ہر حلقے سے ایک ہی امیدوار الیکشن میں حصہ لے گا، انٹرویوز کا عمل مکمل ہو تے ہی امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 سے مولانا آصف معاویہ، بابر سیال، پی پی 125 سے محترمہ نیلم سیال، پی پی 126 سے مہر اسلم بھروانہ صاحب، پی پی 127 سے شیخ محمد یونس، پی پی 128 سے خالد محمود سرگانہ، پی پی 129 سے خالد غنی، پی پی 130 سے امیر عباس سیال، پی پی 131 سے فیصل حیات جبوانہ، سابق ایم پی اے شیخ یعقوب اور ان کی اہلیہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔

رانا ثنااللہ کے مطابق پی پی 267 رحیم یار خان سے رئیس محمد ابراہیم،راجن پور کے این اے 189 سے سردار ریاض خان مزاری اور پی پی 297 سے دوست محمد خان مزاری بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بزرگوں سے نوجوانوں کو منتقل ہوتی ہیں، پوری دنیا میں یہی رواج ہے، یہی مناسب ہوتا ہے کہ نوجوان آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور بزرگ وقت کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ہو جائیں، عمران خان نے ملک کا کلچر خراب کر دیا، اس نے نوجوانوں کو بزرگوں کا گستاخ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 8 فروری کے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کے لیے تیار ہے، ہم کسی قسم پر نہیں چاہتے ہیں کہ 8 فروری کا الیکشن ملتوی ہو، الیکشن ملتوی کروانے کے لیے اگر کوئی سپریم کورٹ میں جارہا ہے تو سپریم کورٹ درخواستوں سے مرعوب نہیں ہوگی بلکہ قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی جو سب کو قبول ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ریاست پر حملہ کیا گیا اور فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، ملک دشمن عناصر نے غیر ملکی ایجنسیوں کے خلاف مل کے ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کی، اگر یہ سازش کامیاب ہو جاتی تو یہ ملک بہت بڑے بحران میں چلا جاتا، ان کو قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا، جو لوگ بے گناہ ہوں گے وہ باعزت بری ہو جائیں گے، جو گنہگار ہیں ان کو سزا ملے گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو الگ کر کے تحریک انصاف اگر الیکشن لڑے گی تو اس کو الیکشن میں حصہ لینے سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو ساتھ ملا کر الیکشن میں جانا چاہتی ہے اور الیکشن کے لبادے میں ان عناصر کے جرائم کی پردہ پوشی چاہتی ہے،ایسا بالکل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کے اختیار میں اضافہ ہو سکتا ہے نہ کہ کمی، مسلم لیگ ن کے منشور میں ہے کہ صوبے بااختیار ہوں، ن لیگ اٹھارہویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان یا ان کی جماعت کی طرف سے ان کے صدر بننے کے لیے مسلم لیگ ن سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟