پاکستانی سائیکلسٹ محمد اظہر گلزار سائیکل پر پاکستان کے 40 شہروں کا سفر طے کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ کراچی پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اب تک 40 شہروں کا سفر کر چکے ہیں۔ محمد اظہر گلزار کے مطابق اس سفر کا مقصد ماحول اور ایڈز جیسے موزی مرض سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔
محمد اظہر گلزار کہتے ہیں کہ سائیکل پر اس سفر ایک مقصد یہ بھی تھا کہ عوام کو سائیکل سواری کے حوالے سے ترغیب دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں سائیکل سوار کو کمتر سمجھا جاتا ہے جب کہ اصل بات یہ ہے کہ سائیکل ماحول دوست ہونے کی وجہ سے ماحول کے لیے منفی اثرات کا باعث نہیں بنتی۔
محمد اظہر کے مطابق وہ کراچی میں اب آگاہی مہم چلانا چاہتے ہیں، کیوں کراچی میں ٹریفک زیادہ ہے اور اس مہم سے کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس لیے وہ پہلے حکام کو آگاہ کریں گے۔