چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا وفد کے ہمراہ نجف کا دورہ

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسلامی تاریخ میں نجف کی بہت اہمیت ہے اسی لیے پاکستانی نجف کو اپنے لیے مقدس ترین مقامات میں سے ایک اہم سمجھتے ہیں اور اس قسم کے جذبات دونوں قوموں کے درمیان ثقافتی اور مذہبی رشتوں کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراق کی پارلیمنٹ کے رکن عبدالہادی الحسنوی سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالہادی الحسنوی نے کہا کہ عراقی عوام پاکستان کو دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی شاندار کامیابیوں کے معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے اور عراق کے عوام کے دل کے بہت قریب ہے۔

قبل ازیں عبدالہادی الحسنوی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ سینیٹرز دلاور خان، فیصل سلیم رحمان اور محمد عبدالقادر بھی چئیرمین سینیٹ کے ہمراہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی