نیب میں تطہیر : متعدد افسران نیب سے دوسرے اداروں میں بھیج دیے گئے

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے متعدد سینیئر افسران کو ادارے سے نکال کر ڈیپوٹیشن پر جبری دوسرے سرکاری اداروں میں بھیج دیا ہے۔

وی نیوز کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق ڈیپوٹیشن پر بھیجے گئے افسران میں ماضی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے منظور نظر اور پاناما کیسز کی تفتیشن کرنے والے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

سب سے اہم تبادلہ ماضی میں نیب کے انتہائی طاقتور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کا ہے۔ گو کچھ عرصہ قبل ان کو لاہور سے ہٹا دیا گیا تھا مگر اب انہیں نیب سے نکال کر ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول تعینات کر دیا گیا ہے جہاں اب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم 3 سال کے لیے نئے ڈی جی کی تعیناتی تک اپنے فرائض ادا کریں گے۔

میجر شہزاد سلیم ماضی میں کئی تنازعات کا شکار رہے ہیں اور انہوں نے ہی شہباز شریف اور مریم نواز سمیت ن لیگ کے متعدد رہنماؤں کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

ان کی الخیر یونیورسٹی سے لی گئی متنازع ڈگری کا بھی معاملہ سامنے آیا تھا تاہم بعد میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے 2008 سے قبل کی ہزاروں ڈگریوں کو ایک ساتھ ویری فائی کر دیا تھا جن میں میجر شہزاد سلیم کی ڈگری بھی شامل تھی۔ اس کے بعد ایچ ای سی نے الخیر یونیورسٹی کی ڈگریوں کی تصدیق روک دی تھی۔

اس سال مارچ میں شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کی تھی جس کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں چیئرمین نیب نے ادارے میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک اور ایسے افسر کا تبادلہ کیا گیا ہے جن کی ماضی میں عمران خان نے ایک تقریر میں تعریف کی تھی۔ مذکورہ افسر ضیااللہ خان طورو ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پشاور اور ڈی جی نیب پشاور رہ چکے ہیں، اب ان کو وزارت ثقافت و قومی ورثہ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح آفتاب احمد کو سکھر سے ہٹا کر نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن میں 19گریڈ میں لگا دیا گیا ہے، یاد رہے کہ آفتاب احمد ماضی میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور احد چیمہ کے تفتیشی افسر رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچھ افسران کو ان کے ذاتی تنازعات کی وجہ سے بھی ہٹایا گیا ہے۔ دیگر ہٹائے گئے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور محمد ساجد کو وزارت بین الصوبائی رابطہ میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے کوچنگ سینٹر میں لگا دیا گیا ہے۔

اسی طرح پاناما  کی تفتیش میں شامل رہنے والے خاور الیاس کو وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی میں پاکستان ہلال اتھارٹی کا افسر تعینات کر دیا گیا ہے۔

نیب کے ہی ایک افسر احمد ممتاز باجوہ کو کابینہ ڈویژن میں نیشنل ڈاکومینٹیشن ونگ میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتظار تھا الیکشن کمیشن کامیابی کا اعلان کرے گا، پٹیشن ہی خارج کردی، سربراہ پی کے نیپ

امن کے لیے دہشتگردی کے بیانیے کو شکست دینا ہوگی، بلاول بھٹو کا دورہ کوئٹہ کے دوران اظہار خیال

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

شعبان سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والے 7 افراد بازیاب نہ ہوسکے، اغواکاروں کی دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم

حکومت خود گرنا چاہتی ہے، 12 جولائی کو علامتی دھرنا نہیں ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ویڈیو

جج کی بیٹی کے ہاتھوں قتل ہونے والے شکیل تنولی کے اہل خانہ کا انصاف کا مطالبہ

مصنوعی آبشار اور سوئمنگ پول نے مظفر آباد کے باسیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا

ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں کراچی کے عوام کو کیا ملے گا؟

کالم / تجزیہ

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا

نواز شریف! بولتے کیوں نہیں میرے حق میں؟

شملہ معاہدے کی ‘خفیہ شق’ اور دائروں کا سفر