حکومت نے ملک میں اور بیرون ملک موجود تحریک انصاف کے ان حامیوں کیخلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے جو قومی اداروں کیخلاف مبینہ بھارتی ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خصوصی ہدایت پر حکومت نے پی ٹی آئی کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کافیصلہ کیا ہے جواندرون وبیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈے کے تحت پروپیگنڈا کررہے ہیں۔
وزیرداخلہ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں۔ ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے PTI کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں۔ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) March 2, 2023
راناثنااللہ کے ٹوئیٹ کے جواب میں ایک ٹوئٹرصارف نے لکھا کہ آپ سب کچھ باتوں کی حد تک ہی کررہے ہیں عملی طورپرکچھ بھی نظرنہیں آرہا۔
رانا صاحب معزرت کے ساتھ صرف باتوں کی حد تک سب کچھ ہوُرہا ہے پریکٹیکلی کچھ بھی نظر نہیں آ رہا کسی بھی میدان میں
— Irfan Jamil Dogar (@sidjournalist) March 2, 2023
ایک اورٹوئٹرصارف نے کہا کہ اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کوبرطانیہ اور پاکستان میں رپورٹ کرناچاہیے۔حکومت اس حوالے سے سفارتی ذرائع بھی استعمال کرسکتی ہے۔
اس طرح کے شرپسندوں کو برطانیہ& پاکستان میں رپورٹ کیا جانا چاہیے۔ یہ سادہ/ سستا پبلسٹی سٹنٹ ہے۔ فوج کے پاس کرنے کے لیے بہت بہتر چیزیں ہیں، وہ ٹرمپ نمبر 2 کی طرح مادر پدر آزاد نہیں ہیں کہ جو منہ میں آئے بول دیں،جو جی میں آئے کر ڈالیں۔ حکومت سفارتی زرائع استعمال کرے۔
— Amjad Malik (@AmjadMalik786) March 2, 2023
واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمہ کے بعد سے آئے روز سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلائے جارہے ہیں جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان خود بھی اپنی حکومت کے خاتمہ کا الزام اداروں پر عائد کرچکے ہیں۔