اسلام آباد سائیکل ریس میں حصہ لینے والے حضرت بلال عام زندگی میں کیا کرتے ہیں؟

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’ٹور دی اسلام آباد‘ نامی سائیکل ریس کے لیے ملک بھر سے پروفیشنل سائیکلسٹس دارلحکومت کا رخ کر لیا ہے۔ ریس کے پہلے دن سائیکلسٹس نے اسلام آباد کے پرانے چڑیا گھر سے مونال ریسٹورنٹ تک سائیکلنگ کی۔ ریس کے دوسرے دن سائیکلسٹس اسلام آباد سے مری تک 68 کلومیٹر کا سفر کریں گے اور تیسرے اور آخری دن اسلام آباد شہر کے اندر ہی سو کلومیٹر تک کے ٹریک پر سائیکلنگ کریں گے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لکی مروت سے آئے سائیکلسٹ حضرت بلال نے بتایا کہ وہ اپنے ڈویژن سے اس ریس کے لیے آنے والے واحد فرد ہیں۔

بلال کے مطابق اس پسماندہ علاقے میں وہ کھیتی باڑی کر کے اپنے معاملاتِ زندگی چلاتے ہیں۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ثمرین خان کے مطابق چونکہ بلوچستان کی کوئی ٹیم نہیں ہے، اس لیے وہ خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

ثمرین خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ بلوچستان کی نمائندگی کیوں نہیں کر رہی ہیں‘ کیونکہ وہ ہر جگہ پاکستان کی ہی نمائندگی کر رہی ہوتی ہیں۔ اسلام آباد کے محمد دانش کے بقول اس ریس کی تیاری کے لیے انہیں روزانہ 4، 5 گھنٹے پریکٹس کرنا پڑتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان