گھر سے باہر نماز ادا کرنے والی خواتین کے لیے حکومت سندھ کا احسن اقدام

جمعہ 8 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہمارے ملک میں بہت کم ہی دیکھا گیا ہے کہ سڑکوں اور شاہراہوں پر قائم مساجد میں خواتین کے لیے بھی نماز کی ادائیگی کے لیے کوئی انتظام کیا گیا ہو جس کے باعث نماز کی پابند خواتین گھر سے باہر نکلتے وقت نماز ادا کرکے نکلتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اگلی نماز کا وقت ہونے تک کسی ایسی جگہ پہنچ جایا جائے جہاں اس کی ادائیگی ان کے لیے ممکن ہو۔

نگراں وزیر قانون واوقاف عمرسومرو کی صدارت میں محکمہ اوقاف کااجلاس ہوا جس میں مذکورہ معاملہ زیر بحث آیا جس کے بعد صوبائی وزیر نے حکم جاری کیا کہ  محکمہ اوقاف کی77 مساجد میں خواتین کے لیےنماز پڑھنے کی جگہ مختص کی جائے۔ علاوہ ازیں حکم نامے میں رجسٹرڈ اورغیر رجسٹرڈ مساجد کا ڈیٹا اکٹھا کرنےکےعمل کو بھی تیز کرنے کا کہا گیا۔

مساجد اور مدرسوں کی رجسٹریشن

وزیرقانون سندھ نے یہ حکم بھی دیا کہ محکمہ اوقاف دیگر محکموں کے ساتھ مل کر مساجد اور مدارس کی رجسٹریشن کریں اور مدارس میں تکنیکی مہارت کے پروگرام اور آئی ٹی کورسز بھی متعارف کرائےجائیں۔ محکمہ اوقاف کے مطابق سندھ بھر میں 8903مدارس رجسٹرڈ ہیں۔

حکومت کے فیصلے کا خواتین کی جانب سے خیرمقدم

نگراں وزیر قانون واوقاف عمرسومرو کے ان احکامات کو کراچی کی خواتین نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ایسا مسلئہ تھا جس پر کوئی توجہ نہیں دے رہا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرد کہیں بھی نماز کے وقت رک کر نماز پڑھ سکتے ہیں لیکن خواتین کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں۔

لیاقت آباد کی رہائشی سائرہ احمد جن کو اکثر کام کی غرض سے گھر سے باہر جانا پڑجاتا ہے۔ انہوں  نے وی نیوز کو بتایا کہ جب مرد کہیں بھی رک کر نماز ادا کرنا جاتے ہیں تو ہمیں بھی یہ خواہش ہوتی ہے کہ کاش ہمارے لیے بھی ایسا ہی کوئی انتظام ہو تاکہ ہم بھی یہ فرض بآسانی ادا کرسکیں۔

سائرہ کا کہنا تھا کہ متعدد بار ایسا ہوا ہے کہ کسی کام کے سلسلے میں باہر جانا ہوا تو ایک یا 2 نمازیں قضا ہوگئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ ملک کی تمام مساجد میں خواتین بھی ایسے ہی نماز ادا کرنے جاسکیں جیسے مرد جاتے ہیں۔

’خواتین کو تو پوچھنا پڑتا ہے اس مسجد میں نماز ادا کرلیں‘

گلشن اقبال سے تعلق رکھنے والی طالبہ عائشہ نظیر نے کہا کہ ’کبھی کسی مرد نے مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے جاتے ہوئے پوچھا ہے کہ کیا یہاں نماز ہوتی ہے؟ لیکن ہم خواتین کو پوچھنا پڑتا ہے کہ کیا یہاں خواتین کی نماز کے لیے انتظام ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہر مسجد میں ایسا انتظام ہو جائے تو خواتین بھی وقت پر اپنی نماز ادا کرسکیں گی اور اگر نماز اللہ کے ہی گھر میں ادا کی جائے تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت