سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے بھتہ خوری کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرکے اس کے گینگ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مذکورہ گرفتاری پشاور کے کوہاٹ روڈ پر ایک کارروائی کے دوران عمل میں آئی ہے اور گرفتار کی جانے والی خاتون بھتہ خوری کے علاوہ گینگ کی سہولت کاری بھی تھی۔
مزید پڑھیں
خاتون کو سی ٹی ڈی کو خاتون سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم معلومات ملی ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ وہ بھتہ خور گینگ کا حصہ ہے جو کاروباری افراد کو نشانہ بناتا ہے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مبینہ بھتہ خور خاتون کے والد سمیت دیگر افراد بھی بھتہ خوری میں ملوث ہیں جبکہ ملزمہ اپنے والد اور بھتہ خور نیٹ ورک کے سہولت کاری کرتی تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خاتون بھتہ خوری کے لیے افغانستان کی فون سم استعمال کرتی تھی اور اس سم سے 2 کاروباری شخصیات کو بھتےکی کالز بھی کی تھیں۔
ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے والد سمیت نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔