بنگلہ دیش بحریہ کا بڑا آپریشن، 4 روز سے بھٹکتے ماہی گیر ریسکیو کرلیے

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش بحریہ نے خلیجِ بنگال میں 4 روز سے خراب کشتی کے ساتھ بھٹکنے والے 15 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ریسکیو آپریشن 31 مارچ کو معمول کی بحری گشت کے دوران انجام دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک حادثات کی روک تھام ، بنگلہ دیش نے پبلک ٹرانسپورٹ میں جی پی ایس ٹریکنگ لازمی کرنے کا فیصلہ کرلیا

گشتی ٹیم نے سینٹ مارٹن آئی لینڈ کے لائٹ ہاؤس سے تقریباً 6 بحری میل مغرب میں ایک خراب ماہی گیری ٹرالر کو دیکھا اور فوری طور پر مدد کے لیے کارروائی شروع کی۔

ریسکیو کیے جانے کے بعد ماہی گیروں نے بتایا کہ ان کے ٹرالر کا انجن 27 مارچ کو خراب ہو گیا تھا، جس کے باعث وہ گہرے سمندر میں پھنس کر رہ گئے اور سمت کا تعین بھی نہیں کر پا رہے تھے۔

اس دوران انہیں خوراک اور پینے کے صاف پانی کی شدید کمی کا سامنا رہا اور وہ سخت مشکلات میں مبتلا رہے۔

بحریہ کے اہلکاروں نے ماہی گیروں کو بحفاظت سینٹ مارٹن آئی لینڈ پر قائم نیول فارورڈ بیس منتقل کیا، جہاں انہیں خوراک، صاف پانی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

تمام افراد کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے اور بعد ازاں انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

بنگلہ دیش بحریہ کا کہنا ہے کہ وہ سمندری حدود میں سیکیورٹی یقینی بنانے، ماہی گیروں کے تحفظ اور ملکی بلیو اکانومی کے فروغ کے لیے باقاعدگی سے گشت جاری رکھے ہوئے ہے، اور یہ ریسکیو آپریشن اس کے انسانی ہمدردی کے عزم کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘