اسٹیڈیم میں اقصٰی یا انشا آفریدی؟ ٹوئٹر صارفین الجھن کا شکار

جمعہ 3 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلے گئے میچ دیکھنے پہنچیں پاکستان کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی اقصٰی آفریدی جن کی ایک تصویر ٹوئٹر پر وائرل تو ہوئی مگر کچھ کنفیوژن کےساتھ۔

تصویر میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے بہنوئی شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز کے لیے خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔

اس موقع پر ٹوئٹر صارفین شاہد آفریدی کی بیٹیوں اقصٰی اور انشا آفریدی کو پہچاننے میں الجھن کا شکار نظر آئے کیوں کہ دونوں بہنوں کے چہرے کافی ملتے جلتے ہیں۔

مداحوں کا خیال تھا کہ نئی شادی شدہ انشا اپنے شوہر شاہین آفریدی کی حمایت کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ تاہم یہ انشا نہیں بلکہ اس کی بڑی بہن اقصٰی تھی۔

یہاں کچھ ایسی ٹوئیٹس ہیں جن میں کچھ مداح کنفیوژن کا شکار ہیں کہ آیا وہ انشا تھی یا نہیں دوسری جانب شاہین کے کچھ مداح وضاحت کر رہے تھے کہ وہ اقصٰی ہیں۔

ٹوئٹر صارف حسن زاہد نے اقصٰی آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ شاہین آفریدی نمبر 6 پر بیٹنگ کرنے آتے ہیں۔


ایک اور صارف نے لکھا کہ ہاں یہ اقصی آفریدی ہیں۔


سمیرا تارڈ نے لکھا کہ یہ انشا ہیں یا اقصی؟


صارف جے نے لکھا کہ اقصٰی آفریدی اپنے بہنوئی کی حمایت کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی ابھی تک اقصٰی اور انشا میں فرق نہیں سمجھ سکے۔ یہ انشا نہیں بلکہ شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصٰی آفریدی ہیں۔ دوسری بات یہ کہ اس کی بھی منگنی ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ مہینے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ