تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست، آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 3 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی شہر اندور میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو تیسرے روز ہی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 اندور ٹیسٹ جیتنے کے بعد آسٹریلیا رواں سال جون میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پوری بھارتی کرکٹ ٹیم صرف 109 رنز ہی بنا سکی۔ جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 197 رنز بنا کر 88 رنز کی برتری حاصل کی۔ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں بھارتی ٹیم ایک مرتبہ پھر زیادہ رنز نہ جوڑ سکی اور 163 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا کے لیے 75 رنز کا ہدف نہایت آسان ثابت ہوا۔

 انڈیا کے مقررکردہ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز کچھ زیادہ خوش آئند نہیں تھا۔ ان کے اوپنر بلے باز عثمان خواجہ کو کوئی رن بنائے بغیر ۔۔۔۔ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم ان کے پویلین لوٹنے کے بعد ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشگن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئےآسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کردیا۔

ہیڈ نے53 گیندوں پر 49 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ جبکہ لیبوشگن بھی چھ چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے 76 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 19ویں اوورز میں حاصل کرتے ہوئے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اپنی پہلی فتح رقم کی۔

  اس سیریز میں بھارت کو آسٹریلیا کیخلاف 1-2 سے برتری حاصل ہے۔

 انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ احمد آباد میں کھیلا جائے گا، جو 9 مارچ سے شروع ہوگا۔ دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل جون 2023 میں اوول  کے میدان میں کھیلا جائے گا۔جہاں آسٹریلیا کا سامنا انڈیا یا سری لنکا سے متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp