فہد مصطفی کی تنقید پر نالاں معاذ صفدر اور کنول آفتاب کا جواب

اتوار 10 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور نئے کنٹنٹس تخلیق کرنے والوں کو ہمیشہ مین اسٹریم میڈیا کی مشہور شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا خیال ہے کہ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات نے بے ترتیب مواد دکھا کر بہت آسانی سے شہرت حاصل کی۔

 حال ہی میں ایک انٹرویو میں ٹی وی اسٹار اور مشہور ٹی وی شو میزبان فہد مصطفیٰ نے یوٹیوبرز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ یوٹیوبرز سوشل میڈیا پر اپنی فیملیز کو بیچتے ہیں۔ ان کے اس بیان میں بالواسطہ طور پر روز مرہ کے لائف اسٹائل کے مقبول بلاگرز کو نشانہ بنایا گیا جن میں معاذ صفدر، ڈکی بھائی، اقرا کنول، کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر شامل ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں معاذ صفدر نے فہد مصطفیٰ کی تنقید کا جواب دیا ہے۔ معاذ صفدر کا کہنا تھا کہ ‘میں نے ان کا بیان سنا لیکن میں نے اس پر کوئی رد عمل نہیں دیا کیونکہ میں ایسا نہیں کرنا چاہتا تھا، تاہم میں نے سوچا کہ میں بھی اسی طرح کام کر رہا ہوں جس طرح وہ کام کر رہے ہیں۔

معاذ صفدر نے بتایا کہ میں فہد مصطفیٰ سے ایک بار کراچی میں ملا تھا جس کے بعد میں انہیں پسند کرتا ہوں۔ وہ بہترین فلمیں بناتے ہیں اور ایک قابل احترام شخصیت ہیں۔ مجھے ان کے کام سے بھی محبت ہے۔

میں نے سینما میں ’قائد اعظم زندہ باد‘ کو دیکھا اور ہم ان کی اس فلم کی بے حد تعریف کرتے رہے ہیں۔ اب میں ان سے یہ کہنا چاہوں گا کہ لوگ اپنا گھر کسی نہ کسی مواد کے ساتھ تو چلائیں گے ہی نا۔ اگر وہ فلم میں کسی لڑکی کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو اس لڑکی کا بھی تو ایک خاندان ہے۔

پوڈ کاسٹ میں کنول آفتاب نے بھی فہد مصطفیٰ کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ‘ہاں اگر فہد مصطفیٰ اور میں ایک ساتھ کسی ڈرامہ میں کام کر رہے ہوں اور اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہوں تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ہم کیمرے پر آ کر اپنے کردار کو فروخت کر رہے ہیں تو ٹی وی اور سوشل میڈیا پر کنٹنٹ فروخت کرنے میں کیا فرق ہے ؟کیونکہ ٹی وی پر بھی لوگ کچھ نا کچھ اپنی ذات سے متعلق فروخت کر رہے ہوتے ہیں‘۔

پوڈ کاسٹ کے میزبان جلال کریم نے کہا کہ فیملی بلاگنگ کو صرف خاندان ہی دیکھتے ہیں۔ معاذ صفدر نے مزید کہا کہ ڈرامہ ساز ٹیلی ویژن پر تھپڑ مارنا معمول کی بات کے طور پر دکھا رہے ہیں جو کہ بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔

ادھر سوشل میڈیا پر مداح معاذ صفدر کے فہد مصطفیٰ کو دیے گئے جواب کی تعریف کر رہے ہیں۔ وہ ان کی رائے کو بھی پسند کر رہے ہیں اور انہیں تجاویز بھی دے رہے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین معاذ صفدر کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور دوسری جانب فہد مصطفیٰ کو بھی کوس رہے ہیں۔ معاذ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ معاذ ان کا پسندیدہ وی لاگر ہے۔ انہوں نے کنول آفتاب کی بھی تعریف کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp