ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد

جمعرات 5 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی ہے۔ عدالت نے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ کچھ بھی ہوعمران خان ہرحال میں تفتیشی افسرکے روبرو پیش ہو کرشامل تفتیش ہوں۔

تاہم عدالت نے سابق وزیراعظم کی آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ہے۔

جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان سمیت دیگرملزمان کی درخواست ضمانت پرسماعت کی، جس میں عامرمحمود کیانی، سیف اللہ نیازی سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکلا نے طبی بنیادوں پراستثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کو مزید دو ہفتے کے بیڈ ریسٹ کا کہا ہے، عمران خان سے ایف آئی اے زمان پارک میں تفتیش کرسکتی ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوئے نہ شامل تفتیش ہوئے۔سیاسی سرگرمیاں چلا رہے ہیں۔ ضمانتی مچلکوں کے علاوہ ایک بھی عدالتی حکم پرعمل نہیں کیا۔عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ عمران خان شامل تفتیش کیوں نہیں ہوئے۔م عاونت کریں کیوں نہ عبوری ضمانت کا فیصلہ واپس لے لیا جائے۔

وکیل نے کہاکہ عمران خان شامل تفتیش ہوناچاہتےہیں۔ ڈاکٹرزجیسے ہی اجازت دیںگےتوعدالت پیش ہو جائینگے۔ پراسیکیوٹرنے لاہور میں تفتیشی افسر کے جانے کو ناممکن قراردیتے ہوئے کہا کہ کل کوکوئی دوسرا ملزم کہے گا کوئٹہ آکرتفتیش کرلیں، عمران خان کی عبوری ضمانت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ تفتیش کرنا تفتیشی افسر کا کام ہے، عدالت کوئی ہدایت نہیں دے گی۔ تفتیشی افسرجیسے اورجہاں چاہے تفتیش کریں، عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ریاض میں بین الاقوامی کھجور کانفرنس ونمائش کا آغاز

آئینی عدالت کا بل بورڈز لگانے پر سخت ردِعمل، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا