واٹس ایپ نے 3 نئے فیچرز متعارف کروا دیے

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ان گنت فیچرز کے بعد اب 3 نئے اور اہم فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔ یہ تینوں فیچرز اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے گئے ہیں۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق میسجنگ ایپ میں چینل الرٹس، نیوی گیشن لیبلز کو چھپانے اور تاریخ سے پیغامات سرچ کرنے جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جو صارفین کے لیے ایپ کا استعمال ہی بدل کر رکھ دیں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ 3 فیچرز کیا ہیں؟

فیچر 1:چینل الرٹس

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق چینل الرٹس نامی فیچر کے ذریعے واٹس ایپ چینلز چلانے والے افراد کو فائدہ ہوگا۔ اس فیچر سے کسی چینل کو معطل کیے جانے پر اس کی بحالی میں مدد مل سکے گی۔

فیچر 2: نیوی گیشن لیبلز

صارفین ٹیبز میں سے کسی ایک کو سکرول کرتے ہوئے ایک بڑے منظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، نیویگیشن لیبلز اور ٹاپ ایپ بار مسیجز خود کار طریقے سے چھپ جائیں گے، اس کا مقصد صارفین کو ان کی چیٹس، کال لاگز، کمیونٹی گروپ چیٹس وغیرہ کی صورت میں زیادہ مواد دیکھنے کو ملے گا

فیچر3:پرانے میسجز کی تلاش

تیسرا فیچر پرانے میسجز کی تلاش کو آسان بنانے کے لیے ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی چیٹ میں تاریخ کے ذریعے پرانے پیغامات کو تلاش کر سکیں گے۔ یہ فیچر کسی خاص تاریخ سے مخصوص پیغامات کو بازیافت کرنے اور وقت بچانے میں مدد کرنے کا ایک مؤثر اور آسان طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیچرز ابھی بیٹا ورژن میں دیے گئے ہیں، تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک تمام صارفین کے لیے انہیں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp