توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی درخواست فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ اس نوعیت کی درخواست فل بینچ کے روبرو بھی زیرسماعت ہے، اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل اشتیاق اے خان نے بتایا کہ سائفر اور القادر ٹرسٹ سے متعلق مقدمات میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وہ تمام ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے، ہم ایک مقدمے میں حکم دیں تو باقیوں پر کیا اثر ہوگا، آپ تمام ریکارڈ فراہم کریں۔ عدالت کی ہدایت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن 13 دسمبر کو جیل ٹرائل کے لیے پہنچ جائے گا۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ کے پاس 100 وکلا کی ٹیم ہے، فوری ریکارڈ منگوا کر ساتھ لگا دیں۔ وکیل نے کہا کہ ہم ریکارڈ فراہم کر دیتے ہیں آپ درخواست کو کل کے لیے مقرر کردیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ متفرق درخواست کے ذریعے تمام دستاویزات لف کردیں پھر دیکھتے ہیں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش کرتے ہوئے چیف جسٹس کو بھجوادی جب کہ عدالت نے جیل ٹرائل سے متعلق ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان