’نادیہ‘ نے عظیم باکسر محمد علی کلے کی یاد تازہ کرادی

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ایک ایسا باکسنگ روبوٹ ایجاد کرلیا جو باکسنگ کے علاوہ دیگر فائٹنگ گیمز میں بھی حیرت انگیز صلاحیتوں کا حامل ہے تاہم اس ایجاد نے یہ خدشہ پیدا کردیا ہے کہ ایسے روبوٹ عام انسانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے حملوں میں بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں باکسنگ روبوٹ کو دکھایا گیا ہے جو ایک انسان کے ساتھ باکسنگ کا مقابلہ کر رہا ہے اور اسے کچھ متاثر کن مکے مار رہا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اس روبوٹ کو مشہور ترین بین الاقوامی باکسر محمد علی کلے مرحوم سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ’کلون‘ ہے۔

اخبار نے مزید لکھا کہ 4 ٹانگوں والے روبوٹک گول کیپر اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے ٹیبل ٹینس کے چیمپئن روبوٹس نے پہلے ہی متعارف ہوچکے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ روبوٹ باکسنگ کی دنیا میں بھی پیشہ ور افراد کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ڈویلپرز نے روبوٹ کا نام ’نادیہ‘ رکھا ہے اور یہ امریکی کمپنیوں آئی ایچ ایم سی روبوٹکس اور بورڈ واک ربوٹکس کی مشترکہ پروڈکٹ ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق ایک ناظر نے تبصرہ کیا کہ اس وقت تک انتظار کریں جب تک کہ مسٹر روبوٹ اپنا دماغ حاصل نہ کر لے اور آپ کو حقیقی طور پر مار ڈالے۔

آئی ایچ ایم سی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ روبوٹ کا نام مشہور جمناسٹ نادیہ کومانیکی سے لیا گیا ہے۔ روبوٹ کو لچکدار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کے 29 جوڑ اسے کسی بھی انسان کی حرکت کی بلند ترین رینج فراہم کرتے ہیں۔

روبوٹ کو ایک محقق ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ اور کنٹرولرز پہنے ہوئے دور سے کنٹرول کرتا ہے جبکہ ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں مکمل طور پر خود مختار ہوسکتا ہے۔

اسے تیار کرنے والی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق روبوٹ کو کئی شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے جن میں فائر فائٹنگ، ڈیزاسٹر رسپانس اور بم ڈسپوزل شامل ہیں۔

محققین نے مزید کہا ہے کہ کسی کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر نادیہ ایک انسانی ساتھی کے طور پر کام کرنے کے قابل ہو جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟