پی ٹی آئی کا جھوٹ ہر فورم پر سامنے لائیں گے، اکبر ایس بابر

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ کہا جارہا ہے کہ وہ ووٹر لسٹ میں نہیں حالانکہ عدالتی فیصلے آچکے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جس جس فورم پر جھوٹ بولے گی ہم وہاں جا کر بتائیں گے، ہم ہر فورم پر ان کے خلاف توہین عدالت کا کیس کریں گے۔

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کے ورکر کو حق حاصل ہے کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لے لیکن تحریک انصاف کا تو کام ہی جھوٹ بولنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دعوی کیا جاتا تھا کہ میں سب کو رلاؤں گا، آج پی ٹی آئی جن حالات میں ہے یہ اللہ کا نظام ہے، جزا اور سزا کا قانون جب تک لاگو نہیں ہو گا بہتری نہیں آئے گی۔

اکبر بابر نے کہا کہ انتشار پھیلانے والوں کو سزا ملنی چاہیے، یہ پارٹی نوجوانوں کو ورغلا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے جھوٹ بولنے پر پاکستان بار کونسل میں بھی درخواست دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp