کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت میں خدیجہ شاہ کی پیشی، 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعہ میں ملوث پی ٹی آئی کی رکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

کوئٹہ پولیس نے لاہور سے گرفتار خدیجہ شاہ کو کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرکے 14  روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جج سعادت بازئی نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کس وجہ سے 14 روزہ ریمانڈ چاہیے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ کیخلاف 9 مئی کو واٹس ایپ کےذریعےاشتعال دلانے کا الزام ہے، ان کے موبائل کا فورینزک کروانا ہے، خدیجہ شاہ کے وکیل اقبال شاہ نے اپنی موکلہ کے 14 روزہ ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو 6 ماہ بعد موبائل فون کے فورینزک کروانے کا خیال آیا ہے۔

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت فریقین کے دلائل سننے کے بعد خدیجہ شاہ کو 3 روز کے ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالےکردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp