4 بار ناکام ہونے والے نواز شریف پانچویں بار اقتدار میں آکر کون سا تیر مار لیں گے، بلاول بھٹو

منگل 12 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 4 بار ناکام ہونے والے نواز شریف پانچویں بار اقتدار میں آ بھی گئے تو کون سا تیر مار لیں گے۔

گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمارا فلسلفہ ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں لیکن کچھ پرانے سیاستدان سمجھتے ہیں کہ طاقت کا سرچشمہ کوئی اور بھی ہے، عوام 8 فروری کو ان کو جواب دیتے ہوئے اپنی مرضی کی حکومت بنائیں گے۔

’نواز شریف کی تاریخ ہے کہ جو لوگ اسے لاتے رہے انہی سے لڑ پڑا اور پھر پوچھتا رہا کہ مجھے کیوں نکالا، اور اب بھی ایسا ہی ہو گا‘۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف 4 بار وزیراعظم رہے جبکہ پانچویں بار اپنے بھائی کی حکومت ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلائی۔

انہوں نے کہاکہ میں اقتدار میں آ کر اشرافیہ کی سبسڈی بند کر کے وہ پیسہ کسان کارڈ، مزدور کارڈ اور بینظیر کارڈ پر لگاؤں گا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ نوجوان اپنے مستقبل کے لیے نوجوان قیادت کا انتخاب کریں۔ ہم یوتھ کارڈ کے ذریعے اپنے نوجوانوں کی مالی مدد کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہم ن لیگ کے دوستوں پر فیصلہ چھوڑتے تو الیکشن 8 فروری کو نہ ہوتے لیکن اب چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہہ دیا ہے کہ 8 فروری پتھر پر لکیر ہے۔ ’عوام 8 فروری کو ایسا سرپرائز دیں کہ رائیونڈ کو ہمیشہ یاد رہے‘۔

انہوں نے کہاکہ پرانے سیاستدانوں سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے، ہمارا مقابلہ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا قتل کیا گیا جس میں آمر ضیاالحق ملوث تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟