مظفرآباد کا یخ بستہ موسم اور گرما گرم مزیدار مچھلی

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی علاقہ جات میں سردی بڑھتے ہی انواع و اقسام کے کھانوں کے شوقین افراد ان کی تلاش میں ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں کی اکثریت خصوصاً موسم سرما میں مچھلی سے ضرور لطف اندوز ہوتی ہے۔

مظفرآباد میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے تاہم لوگوں کی ایک بڑی تعداد مچھلی کھانے بازاروں میں دکھائی دیتی ہے۔

گزشتہ 15 سال سے دارالحکومت مظفرآباد کے ایک مشہور ہوٹل پر مچھلی تیار کرنے والے عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ان کے کاروبار کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاح بھی مچھلی کھانے کے لیے ان کے ہوٹل کا رخ کرتے ہیں کیونکہ ان کے پاس  مقامی دریاؤں کی مچھلی کے علاوہ دیگر بھی دستیاب ہیں۔

 ضلع جہلم سے مظفرآباد آنے والے قمر نذیر اعوان کہتے ہیں کہ سردیوں میں  مچھلی کھانے  کے بے تحاشہ فوائد ہیں اس لیے وہ جب بھی مظفرآباد آتے ہیں اسی ہوٹل پر مچھلی کھاتے ہیں کیوں کہ یہاں انہیں ایک منفرد ذائقہ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مچھلی کھانے سے سردیوں میں جسم کو توانائی ملتی ہے اس لیے کم از کم سردیوں میں اسے ہر عمر کے افراد کی غذا کا حصہ ہونا چاہیے۔

 ہوٹل پر باربی کیو کا کام کرنے والے کاریگر احمد علی کہتے ہیں کہ جو لوگ گھی میں تلی ہوئی مچھلی نہیں کھاتے وہ باربی کیو والی مچھلی کھانے کو ترجیحح دیتے ہیں کیونکہ اس میں گھی نہیں ہوتا۔

بلاول احمد میر کے مطابق وہ ہفتے میں 2 مرتبہ اپنے گھر والوں کے لیے مچھلی لے کر جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سال سے وہ اسی ہوٹل سے اپنے گھر والوں کی پسندیدہ مچھلی لے جاتے ہیں کیوں کہ اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے یہ ان لوگوں کو پسند ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp