اقوام متحدہ: غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی سے متعلق قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔
یہ نان بائینڈنگ قرارداد مصر نے ترکیہ سمیت 100 ممالک کے ساتھ ملکر پیش کی تھی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 153  ارکان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

امریکا ، اسرائیل اور آسٹریا سمیت 10 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور یوکرین سمیت 23 ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ قرارداد جمعہ کو سیکیورٹی کونسل میں جنگ بندی سے متعلق متحدہ عرب امارات کی مجوزہ قرارداد کی ناکامی کے بعد منظور ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیکیورٹی کونسل میں پیش کی گئی جنگ بندی کی قرارداد پر 15 میں سے 13 ارکان نے حمایت میں ووٹ دیا تھا جب کہ برطانیہ غیر حاضر رہا۔

اس سے قبل امریکا نے رواں برس اکتوبر میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں انسانی بنیادوں پر غزہ جنگ بندی کیلئے برازیل کی قرارداد کو بھی ویٹو کر دیا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp