پاکستان سپر لیگ کے 9ویں سیزن کے لیے کراچی کنگز نے شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ کراچی کنگز نے شان مسعود کو اس سال ملتان سلطانز سے ٹریڈ پر حاصل کیا تھا۔
کراچی کنگز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر شان مسعود کو کپتان بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کنگز کے نئے کپتان شان مسعود ہوں گے، اب سے شان مسعود کراچی کنگز کے کراؤن لیڈر ہوں گے۔
#KingsSquad ka 𝗦𝗵𝗮𝗻-𝗗𝗮𝗮𝗿 𝗞𝗮𝗽𝘁𝗮𝗮𝗻 👑
A new captain takes the helm, Welcoming @shani_official as crowned leader of Karachi Kings in #HBLPSL9 💙❤️#YehHaiKarachi | #KarachiKings pic.twitter.com/EDkBIDOGAf
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) December 13, 2023
واضح رہے کہ دنیا کی مقبول ترین لیگ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ڈرافٹنگ آج لاہور میں ہو گئی 22 ممالک کے 485 کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کا نواں سیزن آئندہ سال فروری مارچ میں کھیلا جائے گا۔ اس سیزن میں کون سا کھلاڑی کس ٹیم کی نمائندگی کرے گا انتخاب کی گھڑی آ پہنچی ہے جس کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ آج دوپہر ڈھائی بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگی۔
آج کی ڈرافٹنگ میں 22 ممالک کے 485 کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہیں اور تمام ٹیمیں 18، 18 کھلاڑیوں کا اسکواڈ مکمل کریں گی۔
ملتان سلطانزکےعلاوہ پی ایس ایل نائن کیلیے تمام ٹیموں نے 8، 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔ نئے سیزن کے لیے فرنچائز 18 رکنی اسکواڈ مکمل کریں گی۔
پی ایس ایل 9 کے لیے پاکستانی کرکٹ اسٹارز کے علاوہ 46 اوورسیز کھلاڑیوں نے پلاٹینیم اور 76 نے ڈائمنڈ کٹیگری میں رجسٹریشن کرائی ہے۔