انڈیا میں ٹیسلا کار کی قیمت 17 لاکھ روپے: ’پاکستان میں ٹین ڈبا آلٹو 30 لاکھ کی ہے‘

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے ایک ایسی کار بنائی ہے جو بھارتی شہری صرف 17 لاکھ میں خرید سکیں گے۔

امریکی کمپنی ٹیسلا نے عندیہ دیا ہے کہ بھارت میں بنائے جانے والے اس کے تقریباً تمام یونٹس 20 ہزار امریکی ڈالر یعنی 17 لاکھ روپے تقریبا بھارتی روپے تک ہوں گے۔

بھارتی حکومت اور امریکی الیکٹرک کارمیکر کمپنی ٹیسلا میں ایک معاہدہ بھی متوقع ہے۔ جس کے تحت ٹیسلا کو بھارت میں اپنی گاڑیاں امپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔

بھارت میں پہلی ٹیسلا الیکٹرک کار کی انتہائی کم قیمت دیکھتے ہوئے پاکستانی بھی اس پر تبصرہ کیے بنا نہ رہ سکے۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے ٹیسلا کی کم قیمت گاڑی کا مقابلہ دیگر گاڑیوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ٹیسلا کا بیس ماڈل تھری ڈنمارک میں تقریباً پونے 2 کروڑ پاکستانی  روپے کا پڑتا ہے جبکہ جو انڈیا میں ٹیسلا بنے گی وہ یہاں سے کئی گنا سستی ہے، صارف کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ چیزیں ہیں جن پر ہمیں سوچنا ہے مگر ہمارا سارا مین سٹریم اور سوشل میڈیا ایک انسان کے بنائے ہوئے بیانیے میں پھنسا ہوا ہے۔ کاروبار، سرمایہ کاری اور روزگار ہی ہمارے ہر مسئلے کا حل نکال سکتا ہے۔

ملک حسن نے پاکستانی سوزوکی آلٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بھارت نے 17 لاکھ میں ٹیسلا الیکٹرک گاڑی بنا لی جبکہ ہماری ٹین ڈبے کی آلٹو 30 لاکھ میں ہے۔

زینب قریشی نے ایک طرف ٹیسلا گاڑی کی تصویر شیئر کی جبکہ دوسری جانب ایک حادثے میں تباہ حال گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھات میں ٹیسلا 17 لاکھ کی ہے جبکہ پاکستان میں اس سے دگنی قیمت میں صرف کچرا ملتا ہے۔

https://Twitter.com/xee_que/status/1733884357126058435?s=20

ایک اور صارف نے لکھا کہ اسے کہتے ہیں ترقی جو انڈیا نے 17 لاکھ میں ٹیسلا گاڑی تیار کر لی جبکہ پاکستان میں 17 لاکھ میں صرف کھوتا ریڑھی ملتی ہے۔

واضح رہے جہاں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے وہیں ٹیسلا کی جانب سے کم قیمت الیکٹرک کار خطے میں گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp