توشہ خانہ کیس: احتساب عدالت سے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر عمران خان گرفتار

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ کیس میں عبوری ضمانت خارج کر دی جس کے بعد نیب نے ان کو جیل میں ہی گرفتار کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد نیب نے ان کو گرفتار کر لیا۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کے لیے کل عدالت سے استدعا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان توشہ خان کیس میں عبوری ضمانت پر تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ تاہم سائفر کیس میں گرفتار ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی عمل میں نہیں آ سکی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp