14 دسمبر: جب چاند سے آخری انسان واپسی کے سفر پر روانہ ہوا

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج سے ٹھیک 51 برس پہلے یعنی 14 دسمبر 1972 کو اپالو17 نے چاند سے زمین پر واپسی کا سفر شروع کیا تھا۔ مشن اپالو 17 کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے بعد آج تک کوئی بھی انسان دوبارہ چاند کی سطح پر نہیں جا سکا۔

امریکی خلاء باز یوجین سیرنان دنیا کے بارہویں اور آج تک کے آخری انسان تھے جنہوں نے14 دسمبر 1972 کی شام کو آخری بار چاند کی سطح پر چہل قدمی کی۔ ان کے ساتھی خلاء باز ہیری سین سچمیت خلائی جہاز میں ان کا واپسی کے سفر کے لیے انتظار کر رہے تھے۔ اپالو 17 چاند کی سطح پر بائیس گھنٹے گزارنے کے بعد زمین کے لیے واپس روانہ ہوا اور اس کے بعد آج تک دوبارہ کسی انسان نے چاند پر قدم نہیں رکھے۔


آج کے دن سال 1931ء میں مشہور شاعر جون ایلیا پیدا ہوئے۔


سال2003ء میں جنرل مشرف راولپنڈی میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔


سال 1799 ءمیں آج کے دن امریکہ کے بانی صدر جارج واشنگٹن کا انتقال ہوا۔


آج کے روز سال1861 ء میں برطانیہ کے شہزادہ البرٹ ٹائیفائیڈ سے انتقال کر گئے۔


سال 1918ء میں برطانوی خواتین نے پہلی بار عام انتخابات میں ووٹ دیا اور انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت دی گئی۔


آج بندر کا غیر سرکاری عالمی دن منایا جاتا ہے۔


آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp