پاک چینی قیادت کا ٹیلیفونک رابطہ، اسٹریٹیجک تعاون پر تبادلہ

جمعرات 5 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاک چین قیادت نے باہمی تعلقات اور اسٹریٹیجک تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سال 2022 میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچے، 2023 میں بھی تعاون کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ قریبی تعلقات بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک منصوبوں پر بروقت پیش رفت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کومکمل سکیورٹی، سازگار کاروباری ماحول فراہم کرےگا، چین پاکستان کو اپنا اسٹریٹیجک دوست سمجھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp