چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کی رکنیت معطل کردی

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا کی اسمبلی رکنیت معطل کردی۔

غلام شہزاد آغا 2020 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ٹیکنوکریٹ ممبر منتخب ہوئے تھے اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نااہلی کیس کے پٹیشنر تھے۔

خالد خورشید نااہلی کیس کے تفصیلی فیصلے میں چیف کورٹ گلگت بلتستان نے خالد خورشید کو نااہل قرار دینے کے علاوہ غلام شہزاد آغا کے خلاف حقائق چھپانے کے الزام میں اسپیکر کو ریفرنس بناکر الیکشن کمیشن بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے خلاف پٹیشن کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ درخواست گزار غلام شہزاد آغا کا نام انسدادِ دہشت گردی قانون کے شیڈول فور میں شامل ہیں اور انہوں نے اس ضمن میں اس حقیقت کا کہیں ذکر نہیں کیا تھا۔

لہٰذا چیف کورٹ گلگت بلتستان نے حقائق چھپانے کے الزام میں اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو ریفرنس بناکر الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے اس کیس کی سماعت کرتے ہوئے غلام شہزاد آغا کو کئی مرتبہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دیا تھا تاہم متعدد سماعتوں میں غلام شہزاد آغا پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد آج ان کی اسمبلی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کے حکمنامے کے مطابق غلام شہزاد آغا کو کابینہ اور اسمبلی اجلاس میں  بیٹھنے اور قومی جھںڈے والی سرکاری گاڑی استعمال کرنے سے روکنے کا بھی حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟