شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

جمعرات 2 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR) کے مطابق یکم اپریل 2026 کو شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت سیکیورٹی فورسز نے بروقت نوٹ  کی۔

مزید پڑھیں: خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج ہلاک کردیے

سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اس گروہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک بار پھر افغان طالبان حکومت کی جانب سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج ہلاک کردیے

آئی ایس پی آر کے مطابق ’عزمِ استحکام‘ مہم کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم کا شمالی وزیرستان آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

 وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے آپریشن کے دوران 8 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی بہترین حکمت عملی اور عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل کی علمائے کرام سے اہم ملاقات، انتشاریوں کو وارننگ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا افغان طالبان کو پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی میں 8 خوارج کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع کے جذبے کا ثبوت ہے۔

انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے اور سرحدی تحفظ کو یقینی بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟