پاک فضائیہ کے جوان نے آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی کی اعزازی شمشیر جیت لی

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتبار سے ہمیشہ ممتاز مقام کی حامل رہی ہے، جب کہ اس جوانوں نے خواہ وہ بری افواج سے تعلق رکھتے ہوں بحری یا فضائی سے، انہوں نے اندورن اور بیرون ملک، پاکستان اور اس کے عوام کا سر ہمیشہ فخر سے بلند کیا ہے۔

پاکستان ایئر فورس کے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں اعزازی شمشیر جیت کر کامیابی کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔

آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ نے آسڑیلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں بہترین اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور تربیت کے دوران تعلیمی میدان میں ترقی کی منازل طے کیں۔

انہوں نے بیرون ملک اکیڈمی میں فوجی مشقوں اور تعلیمی میدان میں مسلسل بےمثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے اعتراف میں آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی نے آفیسر کیڈٹ محمد طلحہ کو ان کی بہترین کارکردگی  اور غیر متزلزل عزم و حوصلے کے صلے میں اعزازی شمشیر سے نوازا ہے۔ جو پاکستان اور اس کے عوام کے لیے اعزاز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp