پرتھ میں جاری دی ویسٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے، آسٹریلوی بلے بازوں نے اپنی پہلی اننگ کے دوسرے روز کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز سے کیا۔ دوسرے روز کے کھیل کے دوران آسٹریلیا کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ مجموعی طور پر 10 وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا نے 487 رنز بنا لیے ہیں۔
دوسرے روز کے آغاز پرآسٹریلوی بلے باز مچل مارش نے 15 اور الیکس کیری نے 14 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا، 411 کے مجموعی اسکور پر ایلکس کیری 73 گیندوں پر 34 رنز بنا کر عامر جمال کی گیندپر بولڈ ہوگئے۔
مزید پڑھیں
واضح رہے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنک کی تھی، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر346 رنز بنائے تھے۔ جبکہ ڈیویڈ وارنر نے سب سے زیادہ 164 اسکور کی اننگز کھیلی تھی۔
عثمان خواجہ 98 گیندوں پر 41 رنز بنا کرشاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ مارنس لیبوشین 25 گیندوں پر 16 رنز بنا کر فہیم اشرف کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
اسٹیون اسمتھ 60 گیندوں پر 31 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ٹریوس ہیڈ نے 53 گیندوں پر 40 رنز بنائے اور عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے شاندار اننگ کھیلی، 211 گیندوں پر 164 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
مچل مارش نے 107 گیندوں پر 90 رنز بنائے اور خرم شہزاد کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ مچل اسٹارک نے 23 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور عامر جمال کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ کپتان پیٹ کمینز نے 22 گیندوں پر 9 رنز بنائے اور نیتھن لیون نے 12 گیندوں پر 5 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے سب سے زیادہ 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، خرم شہزاد نے 2، شاہین شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔