عثمان خواجہ نے ’دی ویسٹ ٹیسٹ‘ کے دوران بازو پر سیاہ پٹی کیوں باندھی؟

جمعرات 14 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پرتھ میں جاری ہے۔ میچ کے دوران جب آسٹریلوی ببیٹر عثمان خواجہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو انہوں نے اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھ رکھی تھی۔ اوپننگ بیٹر کوفلسطین کے حق میں نعرے والے جوتے پہننے کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے جوتے پہننے کی اجازت نہ ملنے پر عثمان خواجہ آج کے ٹیسٹ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف میدان میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اترے۔

آسٹریلوی بیٹر کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن پر مداح اور صارفین عثمان خواجہ کو اپنی آواز بلند کرنے پر داد دے رہے ہیں۔ عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ایسےجوتے پہن کر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کی جس پر فلسطینی عوام سے ہمدری کے نعرے’آزادی سب کا حق ہے‘ اور ’تمام زندگیاں برابر ہیں‘ درج تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

یاد رہے کہ آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں فلسطینی عوام سے منفرد انداز سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موبائل فون سے سم کارڈ نہ نکالنا برطانوی فوجی کو مہنگا پڑگیا، نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ

پرانی یادیں تازہ: سونی نے سال 1979 کے مشہور واک مین ہیڈفونز نئے انداز میں متعارف کرادیے

جرمنی کو پہلی خاتون صدر ملنے کا امکان، چانسلر فریڈرک مرز اپنی امیدوار ایلسی آگنر کو سامنے لے آئے

خیبر پختونخوا کو دہشتگردی کے ماحول سے نکال کر اب سیاحت کی ترقی پر بھی توجہ ہے، گورنر خیبر پختونخوا

آپ کا بچہ اکیلے میں کس سے باتیں کرتا ہے؟ خیالی دوستوں کی حیران کن حقیقت

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ