ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا نیویارک میں ہوگا

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کا شہر نیو یارک 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کی میزبانی کرے گا۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار امریکا، ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کر ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے، اس دوران پاکستان اور بھارت کا سنسنی سے بھرا میچ جس کا شائقین کرکٹ بی چینی سے انتظار کرتے ہیں نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس بار امریکا کے کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین کو اس ہائی وولٹیج ٹاکرے کا لطف اٹھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ آئی سی سی نے نیو یارک کے مضافات میں پاپ اپ اسٹیڈیم کو اس بڑے ٹاکرے کے لیے چنا ہے، جس کے مکمل شیڈول پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور مقامی آرگنائزرز کے درمیان معاہدہ ہونے کے قریب ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ممالک ان 10 ٹیموں میں شامل ہوں گے جو اپنے تمام ابتدائی گروپ مرحلے کے میچز امریکا میں کھیلیں گے، کیونکہ منتظمین کو امید ہے کہ وہ امریکا کی بڑی کرکٹ سے محبت کرنے والی کمیونٹیز کو اس معاہدے میں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

تاہم شیڈول میں اب بھی کچھ تبدیلیاں ممکن ہیں کیونکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا اپنے تمام گروپ میچز ویسٹ انڈیز میں کھیلیں گے۔ انگلینڈ اپنے ابتدائی میچز کھیلنے کے بعد سپر 8 مرحلے کے لیے ویسٹ انڈیز کے اینٹیگوا، بارباڈوس اور سینٹ لوشیا میں کھیلے گا، لیکن آسٹریلیا اپنے میچز کے لیے خطے کے دیگر مقامات میں سے، سینٹ ونسنٹ، گیانا اور ٹرینیڈاڈ کا دورہ کرنے کے بعد مقامات کو چنے گا۔

آئی سی سی گزشتہ پندرہ دنوں سے کیریبین مقامات کا دورہ کر رہا ہے، جو اس ہفتے گیانا میں ختم ہوگا، اور اگرچہ انہوں نے محسوس کیا ہے کہ کچھ بہتری اور توسیع ابھی بھی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں آئی سی سی نے ابھی تک کسی بڑے مسئلے کی نشاندہی نہیں کی ہے۔ تاہم فائنل کے مقام کی توثیق نہیں کی گئی ہے لیکن امکان ہے کہ یہ بارباڈوس میں ہوگا، جو اس سے قبل 2007 کے 50 اوور ورلڈ کپ اور 2010 کے ٹی 20 ایونٹ کے فائنل کی میزبانی کر چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے تصدیق کی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کے لیے صرف 3 مقامات کا استعمال کریں گے، جن میں فلوریڈا میں سینٹرل بروورڈ پارک، ٹیکساس میں گرینڈ پریری اسٹیڈیم اور لانگ آئی لینڈ پر آئزن ہاور پارک شامل ہیں جو مین ہٹن کے مرکز سے تقریباً 25 میل فاصلے پر ہیں۔ جبکہ ایک عارضی 34ہزار نشستوں پر مشتمل اسٹیڈیم نیویارک میں ٹورنامنٹ کے لیے تعمیر کیا جائے گا۔ کیونکہ تازہ ترین مردم شماری کے مطابق اس وقت نیویارک میں تقریباً 7 لاکھ 11 ہزار ہندوستانی اور 1 لاکھ پاکستانی نژاد افراد موجود ہیں۔

واضح رہے نیو یارک کا پاکستان اور بھارت کے کے درمیان وقت میں تقریباً ساڑھے 10 گھنٹے کا فرق ہے اور منتظمین نے کچھ کھیلوں کو شیڈول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، خاص طور پر وہ میچز جن میں پاکستان اور بھارت شامل ہے، صبح کے آغاز کے ساتھ ہی بھارتی اور پاکستانی ٹیلی ویژن کے ناظرین کو بہتر طور پر پیش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp