پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آگیا، مگر قیمت کیا ہے؟

پیر 20 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالآخر آگیا وہ پھل جس کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے، بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول آم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے، اس وقت 3 اقسام کے آم مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور آئندہ 14 روز تک آم کی وافر اقسام کراچی میں دستیاب ہوں گی۔

آم کے بیوپاری حیات نگار نے وی نیوز کو بتایا کہ اس وقت انور راٹھور، سروری اور دوسہری کراچی پہنچ چکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی آغاز ہے، سندہڑی، چونسا اور لنگڑا جب مارکیٹ میں آتے ہیں تو آم کی قیمت میں کافی حد تک کمی آ جاتی ہے ۔

حیات نگار نے کہاکہ اس وقت آم کم سے کم 150 اور زیادہ سے زیادہ 300 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ ’اس وقت پنجاب کا آم مارکیٹ میں آیا ہے جبکہ سب سے ذائقہ دار آم سندھڑی اور چونسا ہے‘۔

بیوپاری محب اللہ نے کہاکہ ابھی آغاز ہے، آگے کچھ دنوں میں اچھا اور ذائقہ دار آم آنا شروع ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار فصل اچھی ہوئی ہے اور آم زیادہ مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کی وجہ سے امید ہے کہ قیمت بھی کم ہوگی اور لوگوں کو پچھلی بار کے مقابلے اچھا آم ملنے والا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نمایاں بہتری آرہی ہے، صحافی نگار دل نہار

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

سندھ میں پریا کماری سمیت متعدد بچے لاپتا، پولیس اغوا کی روک تھام اور بازیابی میں ناکام

اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری: پنجاب حکومت کا لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ والی ملازمتوں کا اعلان

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین