9 مئی کی ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کی ہمدرد خدیجہ شاہ کو 3 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے مزید ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل نے خدیجہ شاہ کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ ایف آئی اے لاہورکو مراسلہ بھیجا گیا کہ جواب آنے تک مزید ریمانڈ دیا جائے۔ تاہم خدیجہ شاہ کے وکیل اقبال شاہ نے مذید ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔
وکیل خدیجہ شاہ نے کہا کہ ان کی موکلہ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد خدیجہ شاہ کو مزید 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
قبل ازیں 12 دسمبر کو کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیشن ڈیزائنر اور ہمدرد پی ٹی آئی خدیجہ شاہ کو 3 روز کے ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا تھا۔