بچھڑنے والوں کے ’آواتار‘، اے آئی ٹیکنالوجی نے خواب کو حقیقت بنا دیا

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بچھڑنے والوں کی یادیں خوبصورت اثاثہ ہوتی ہیں، جنہیں لوگ سینے سے لگائے زندگی بتادیتے ہیں۔ اور اگر یہ یادیں مجسم ہوکر سامنے آجائیں تو اسے چمتکار ہی کہا جاسکتا ہے۔ کچھ عرصے پہلے تک شاید ایسا چمتکار صرف خواب تھا مگر اب اے آئی ٹیکنالوجی نے اس خواب کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔

چین میں لوگ میں تیزی سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مر جانے والے پیاروں کی آوازوں اور چہروں کو کلون کروانے کا رواج بڑھ رہا ہے، جس سے وہ انہیں دوبارہ اپنے سامنے محسوس کر سکتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق چین میں لوگ میں تیزی سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کے ان ممبران کو اے آئی کی مدد سے ’ورچوئل زندہ‘ کروا رہے ہیں جو اصل میں اس دنیا سے جا چکے ہیں۔

اگرچہ نئی ٹیکنالوجی کے اطلاق کے بارے میں تحفظات ہیں تاہم کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپنے پیاروں کے کھو جانے سے صدمہ کے شکار لوگوں کے لیے انتہائی ضروری سکون فراہم کر سکتی ہے۔

ایسا ہی ایک چینی شخص سیکو ووہ ہے جو اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اپنے مرحوم نوجوان بیٹے کی ریکارڈنگ چلاتا ہے جس میں مرحوم کے ورچوئل امیج کو ایسی باتیں کہتے ہوئے سنا جاتا ہے جو اس نے زندہ رہتے ہوئے کبھی نہیں کہی تھیں۔

مزید پڑھیں

’ووہ‘ نےبتایا کہ اس نے اپنے بیٹے کی تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز کو اکٹھا کیا اور ہزاروں ڈالر کے عوض اے آئی فرموں کی خدمات حاصل کیں جنہوں نےاس کے بیٹے کے چہرے اور آواز کو کلون کیا اس طرح وہ اپنے بیٹے کے بارے میں معلومات کا ایک وسیع ڈیٹا بیس بنانے میں کامیاب رہا۔

چین کی فرم سپر برین اے آئی کے بانی ژانگ زیوی نے اے ایف پی کو بتایا کہ کمپنی کسی شخص کا بنیادی ’آواتار‘ بنانے کے لیے 10,000 سے 20,000 یوآن ( 1,400- 2,800 ڈالر ) وصول کرتی ہے ،آواتار بنانے میں تقریباً 20 دن لگتے ہیں ،یہ ٹیکنالوجی ایک نئی قسم کی انسانیت کو جنم دے رہی ہے تاہم اس ٹیکنالوجی کے ’نفسیاتی اور اخلاقی مضمرات‘ کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف باتھ کے سینٹر فار ڈیتھ اینڈ سوسائٹی کے وزٹنگ ریسرچ فیلو ٹل مورس نے کہا ہے کہ یہاں ایک اہم سوال یہ ہے کہ ایسا بھوت بوٹس اس شخصیت کے کتنے ‘وفادار‘ ہیں جس کی انہیں نقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اگر وہ ایسے کام کرتے ہیں جو اس شخص کی یادوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس کی وہ نمائندگی کرنے والے ہیں تو پھر کیا ہوگا۔ سپر برین نے بھی اسے ’دو دھاری تلوار‘قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp