انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کو شکست، بنگلہ دیش، امارات فائنل میں

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچوں میں پاکستان اور بھارت دونوں بالترتیب متحدہ عرت امارات اور بنگلہ دیش سے ہار گئے۔

فاتح ٹیمیں متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں فائنل 17 دسمبر کو دبئی میں کھیلیں گی۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 193 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے آیان افضل 55 اور آریانش شرما 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔عبید شاہ نے شانداربولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 ، علی اسفند اور  عرفات منہاس نے 2،2 وکٹیں لیں۔

پاکستان ٹیم نے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا اور تمام کھلاڑی آخری اوور میں 182 رنز پر آل آؤٹ ہوگئے۔ اس طرح متحدہ عرب امارات نے 11 رنز سے میچ جیت کر ایشیا کپ انڈر 19کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کو بآسانی 4 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ 43 گیندیں ابھی باقی تھیں۔ فاتح ٹیم نے 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 189 رنز بنالیے۔

بنگلہ دیش کے عارف اسلام اور احرار امین بالترتیب 94 اور 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

https://twitter.com/soothingdrug16/status/1735653641346814018

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم 42 اعشاریہ 4 اوورز میں 188 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ بنگلہ دیشی بولر معروف نے شاندار بولنگ کی اور 41 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح انہوں نے مین آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp