سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشم کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں نیا الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق  20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے، 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری دن ہوگا۔

جاری الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی، جب کہ  کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہے۔

الیکشن کمیشن نے آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ بھی بحال کردی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آر اوز ،ڈی آر اوز کی ٹریننگ بحال کی گئی ہے۔

14دسمبر کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا

علاوہ ازیں ایک دوسرے نوٹیفیکیشن کے ذریعے الیکشن کمیشن نے مطلع کیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے منظور کردہ 15 دسمبر 2023 کے حکم کے نتیجے میں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 14دسمبر 2023 کو ایون نمبر کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ جب کہ 11 دسمبر2023 کو جاری کرکیا گیا نوٹیفیکیشن فوری طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوامریکی صدر ٹرمپ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائی میں بڑی کامیابیاں، دشمن قیادت کو ختم کرنے کا اعلان

بنگلہ دیش بحریہ کا بڑا آپریشن، 4 روز سے بھٹکتے ماہی گیر ریسکیو کرلیے

لاہور: نواز شریف کینسر اسپتال مکمل کرلیا گیا، علاج کو نئی سمت فراہم

بنگلہ دیش: تیل بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی، ریلوے نظام درہم برہم

کوئٹہ: پولیس حراست میں نوجوان کی مبینہ خودکشی، اہلِ خانہ کا قتل کا الزام

ویڈیو

سعودی عرب نے مشکل اوقات میں کیسے پاکستان کی مدد کی؟

کوئٹہ: گیس کا شدید بحران، ایل پی جی بھی مہنگی، عوام پریشان

پاکستان آج اگر ایٹمی طاقت ہے تو اس میں سعودی عرب کا اہم کردار ہے، سلیم مانڈوی والا

کالم / تجزیہ

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟

ایران جنگ: اسٹریٹیجک حقائق اور عالمی طاقتوں کے دعوے