پاکستان سپر لیگ 8کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر اعظم خان نے 72رنز کی دھواں دار اورناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے میں میں اہم کرداراداکیا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے جن میں کپتان عماد وسیم 92 رنز بناکرنمایاں رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عرفان خان نے 30 اوروکٹ کیپر بلے باز ایڈم روسنگٹن نے 20 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ طیب طاہر نے 19 اورشعیب ملک نے 12 رنز اسکور کیے اس کے علاوہ میتھیو ویڈ 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف، حسن علی اور رومان رئیس ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
دوسودو رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گر گئی اور اس کے بعد ایلکس ہیلز 62 پربولڈ ہوئے پھر اس کے بعد آنے والے اعظم خان اور فہیم اشرف نے انتہائی ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ کی اورٹیم کوجیت کی جانب لے کر گئے جس کے باعث اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم نے 19اعشاریہ 2اوورزمیں مجموعی ہدف حاصل کرلیا۔
Of course they had to do it in style. @IsbUnited are the winners 👏🏽#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 I #IUvKK pic.twitter.com/iBy1B2OeW8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2023
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کراچی کنگز اب تک ایونٹ میں 6 میچ ہار چکی ہے اور صرف 2میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان سپرلیگ 8 میں کراچی کنگز کا اگلے مرحلے میں جانے کا سفراختتام پذیر ہوچکاہے۔