علم سے محبت کی مثال: امریکا میں لائبریری سے لی گئی کتاب 54 سال بعد واپس

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیٹ کے دور میں جب کتاب سے رشتہ کمزور ہوتا جا رہا ہے وہیں پر یورپ اور امریکا میں کتاب سے محبت اپنی مثال آپ ہے۔

ایسا ہی کچھ امریکی ریاست پنسلوانیا میں ہوا جہاں لائبریری سے لی گئی ایک کتاب 54 سال بعد واپس کی گئی ہے۔

سیوکلی پبلک لائبریری انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کتاب جنوری 1969 میں لائبریری سے حاصل کی گئی تھی جو اب واپس کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں کتاب سے محبت کا عالم یہ ہے کہ وہاں لائبریریوں میں ایک ایک کروڑ تک بھی کتابیں موجود ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ رواں برس اور بھی رپورٹ ہوا تھا جب کچھ ماہ قبل امریکی شہر نیویارک میں 90 سال بعد لائبریری کو کتاب واپس کی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ برطانوی ناول نگار جوزف کونراڈ کی 1925 میں چھپنے والی کتاب ‘یوتھ اینڈ ٹو ادرز اسٹوری’ 1933 میں ایک فرد نے لائبریری سے حاصل کی تھی اور پھر واپس نہ کی۔

جب لائبریری انتظامیہ کو یہ کتاب واپس کی گئی تو جرمانے کی مد میں 5 ڈالر وصول کیے گئے۔

یاد رہے کہ امریکا میں لائبریری سے حاصل کی گئی کتاب اگر 30 روز میں واپس نہ کی جائے تو اسے گمشدہ تصور کیا جاتا ہے اور لینے والے پر اتنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جتنی اس کتاب کی قیمت ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تاڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا