عامر لیاقت کے فینز ان کی دوسری اہلیہ پر کیوں برس پڑے؟

ہفتہ 16 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹیلی ویژن اینکر اور سیاست دان عامر لیاقت حسین (مرحوم) آخری ایام میں کئی تنازعات کا شکار رہے ہیں۔  خصوصاً آخری سالوں کی ان کی ذاتی زندگی خبروں میں تفریحی اور دلچسپی کا باعث بنی رہی ہے۔

ان خبروں میں سب سے اہم خبر ان کی دوسری شادی تھی جو انہوں نے خود سے کئی سال چھوٹی عمر کی لڑکی طوبیٰ انور سے کی تھی، اس کے بعد ان کی زندگی میں ایک کے بعد ایک سیکنڈل سامنے آتے رہے۔

عامر لیاقت (مرحوم) نے اپنی زندگی کے آخری ایام انتہائی پریشانیوں میں گزارے۔ ان پریشانیوں کا سلسلہ بھی ان کی دوسری شادی کے بعد ہی شروع ہوا۔

عامر لیاقت (مرحوم) کی دوسری شادی کی خبریں جب میڈیا میں آنا شروع ہوئیں تو اس وقت طوبیٰ انور کو کوئی نہیں جانتا تھا نہ ہی انہوں نے اس وقت شوبز کی دُنیا میں قدم رکھا تھا۔

عامر لیاقت طوبیٰ انور کے اچھے کیریئر کی خواہشات کو پورا کرنے کے حامی تھے لیکن بعد میں اس جوڑے میں ناقابل تلافی اختلافات سامنے آئے، جس پردونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی۔

عامر لیاقت کی وفات کے بعد طوبیٰ انور اب ایک معروف ٹی وی اداکارہ ہیں اور انہوں نے ڈراما سیریل ’بے بی باجی‘ میں جنید جمشید نیازی کے ساتھ اپنے کردار کو خوبصورتی سے نبھایا اور مداحوں نے ڈرامے میں ان کی جوڑی کو بھی بے حد پسند کیا۔

آن اسکرین یہ جوڑی ماڈلنگ کے ایک شو ’بی سی ڈبلیو‘ 2023 میں ایک بار پھر ماڈلنگ ریمپ پر ایک ساتھ نظر آئی، طوبیٰ انور نے ڈیزائنر کی ملبوسات کی نمائش کے لیے جنید جمشید نیازی کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ریمپ پر واک کی۔

طوبیٰ انور کے اس طرح جلوہ گر ہونے پر عامر لیاقت کے مداح بھڑک اٹھے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر طوبیٰ انور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

طوبیٰ انور کی ماڈلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت کے مداح جنید جمشید نیازی کو مشورہ بھی دے رہے ہیں کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی بچانے کے لیے طوبیٰ انور سے دور رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پائیدار امن کے لیے آئندہ بھی امریکا و ایران کے درمیان رابطوں کے فروغ میں کردار ادا کرتے رہیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

امریکا ایران: 4 دہائیوں پر محیط دشمنی سے مذاکرات کی میز تک

اسلام آباد مذاکرات کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکا روانہ، اعلیٰ قیادت نے رخصت کیا

مئی 2025 کے بعد سفارتی میدان میں پاکستان کی بڑی پیش قدمی، بھارت کو دھچکے!

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور