موسم کو بنیاد بنا کر انتخابات کی تاریخ آگے نہیں جانی چاہیے، سراج الحق

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ خراب موسم کو بنیاد بنا کر الیکشن کی تاریخ آگے نہیں جانی چاہیے، ملک میں موجودہ نظام سے چھٹکارے کا وقت آ گیا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی، آئندہ اسمبلی میں کئی جماعتیں نظر آئیں گی۔

سراج الحق نے کہاکہ بار بار حکومتیں کرنے والی سیاسی جماعتیں ناکام ہو گئی ہیں، اگر افغانستان اور ایران سے بادشاہت ختم ہو سکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ہاں عام آدمی کی بات سننے والا کوئی نہیں، سرمایہ دار کی بات کرتا ہے، سڑک پر اگر سائیکل والے کو کوئی مسئلہ ہو تو سائیکل والا ہی کھڑا ہوتا ہے لینڈ کروزر والا کبھی کھڑا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ غیرجانبدار رہیں، الیکشن کمیشن ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائیں۔

سراج الحق نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اگر وہ کہتے ہیں کہ امن و امان خراب ہے تو اس کی ذمہ داری بھی اٹھائیں، یہ ان کی ناکامی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ کراچی میں پیپلزپارٹی اور عوام میں مقابلہ ہے، لوگ مرتضیٰ وہاب کو قبضہ میئر سمجھتے ہیں کیونکہ یہ حق جماعت اسلامی کا ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ سب کو یکساں ماحول مہیا کیا جائے تاکہ الیکشن پر عوام کا اعتماد ہو، فوجی جوانوں کو الیکشن میں آن کال ہونا چاہیے۔

سراج الحق نے مزید کہاکہ سندھ میں محرومیوں کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے، راؤ انوار کی باتیں قابل توجہ ہیں ان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp