لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس، مصنوعی بارش برسانے سے کتنا فائدہ ہوا؟

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی بارش کے نتیجے میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 280 سے کم ہو کر 189 تک پہنچ گیا تھا تاہم اس کے بعد آلودگی ایک بار پھر بڑھنے لگی، اب  2دن بعد ہی لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھ کر 199 ہوگیا ہے۔

ہفتے کے روز لاہور میں مصنوعی بارش برسائی گئی تھی جس سے لاہور کے ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آئی تھی،  16 دسمبر کو لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 280 تھا، مصنوعی بارش کے بعد شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس 189 تک نیچے آگیا تھا، نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بھی اس پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دنیا کے مختلف شہروں کے ایئرکوالٹی انڈیکس کے اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آخرکار 200 سے نیچے آگیا ہے الحمداللہ۔‘

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں سال نومبر میں لاہور دنیا بھر کے شہروں کے ایئرکوالٹی انڈیکس میں سرفہرست تھا، نومبر میں لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 455 تک پہنچ گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باہمی اتحاد کے ذریعے ہی ملک کو بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟