اسلام آباد کچہری میں ایک وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل اچانک پھٹ گیا جس سے وکیل کا کوٹ اور موبائل دونوں جل گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صحافی ثاقب بشیر نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اس واقعے کے بارے میں بتایا ہے۔
ثاقب بشیر نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کچہری میں موجود ایک وکیل کی جیب میں موجود موبائل اچانک پھٹ گیا، جس کے بعد موبائل جلتے ہوئے سے دھواں اٹھا تو وکیل نے کوٹ اتار کر پھینک دیا، کوٹ کے جس حصے میں موبائل تھا وہ مکمل جل گیا جبکہ موبائل بھی مکمل طور پر جل گیا۔
اسلام آباد کچہری میں وکیل کے ساتھ انوکھا واقعہ ، وکیل کے کوٹ میں موجود موبائل اچانک پھٹ گیا موبائل جلتے دھواں اٹھا تو وکیل نے کوٹ اتار کر پھینک دیا کوٹ کے جس حصے میں موبائل تھا وہ مکمل جل گیا موبائل بھی مکمل طور جل گیا ، وکلا حیران
” رات کو موبائل مکمل چارج کیا تھا پاور بنک بھی… pic.twitter.com/bIsmNg0V35— Saqib Bashir (@saqibbashir156) December 18, 2023
اس انوکھے واقعے کو دیکھ کر اسلام آباد کچہری میں موجود وکلا بھی حیران رہ گئے۔
وکیل نے بتایا ہے کہ انہوں نے رات کو موبائل مکمل چارج کیا تھا، جس وقت موبائل پھٹا اُس وقت موبائل کے ساتھ پاور بینک بھی نہیں لگا ہوا تھا۔ وکیل نے بتایا کہ انہوں نے موبائل جیب میں ڈالا ہوا تھا کہ اچانک محسوس ہوا کہ دھواں اٹھ رہا ہے۔
وکیل کی جیب میں سام سنگ موبائل پھٹ گیا ۔۔ موبائل اور کوٹ جل گیا ۔۔ pic.twitter.com/3d2dGn3nbw
— Fiaz Mahmood (@FiazMahmood) December 18, 2023
ایک اور صحافی فیاض محمود نے بھی اپنے ایکس پیغام میں بتایا ہے کہ اسلام آباد کچہری میں ایک وکیل کی جیب میں سام سنگ موبائل پھٹ گیا، جس سے موبائل اور وکیل کا کوٹ جل گئے۔