فواد چوہدری الیکشن سے قبل نااہل ہوئے تو امیدوار کون ہو گا؟ حبا فواد نے بتا دیا

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ اگر فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن سے نااہل کر دیا گیا تو میں ان کی جگہ انتخابات میں حصہ لوں گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سمجھ نہیں آ رہا کہ میرے خاندان میں اتنے اختلافات کیوں ہو گئے ہیں، خاندان میں میرے خلاف سیاست کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خاندان کے کافی افراد میرے خلاف ہو گئے ہیں، فواد چوہدری الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں اور ان کی مہم میں خود چلاؤں گی۔

مزید پڑھیں

ایک سوال کے جواب میں حبا فواد نے کہاکہ فیصل چوہدری کے الیکشن لڑنے سے متعلق مجھے کچھ نہیں معلوم، چوہدری شہباز ہمارے بڑے ہیں، الیکشن ضرور لڑیں لیکن کسی کو ذاتیات پر نہیں اترنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ خاندان میں اختلافات سے متعلق فواد چوہدری جانتے ہیں، میرے خاندان میں لڑائی کس بات کی ہے سمجھ نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہاکہ وہ نوازشریف کی عزت اس لیے کرتی ہیں کہ وہ وزیراعظم رہے ہیں، سیاسی حمایت کبھی نہیں کی۔

حبا فواد نے کہاکہ فواد چوہدری پی ٹی آئی چھوڑ کر بھی جیل میں کیوں ہیں، سمجھ نہیں آ رہا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے 9 مئی کے واقعات کی بنیاد پر پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی مگر اس کے باوجود اس وقت مختلف مقدمات میں جیل میں ہیں اور توہین الیکشن کمیشن کیس میں ان پر نااہلی کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔

فواد چوہدری کی عدم موجودگی میں ان کی اہلیہ نے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا ہے جس کی بنیاد پر خاندان میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ حبا فواد نے گزشتہ دنوں اپنے جیٹھ فیصل چوہدری کے خلاف بھی گفتگو کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل