عام انتخابات: پنجاب سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کون ہوں گے؟ نام بلاول بھٹو کو پیش

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پی پی پی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا ہائبرڈ اجلاس ہوا۔

پیپلزپارٹی کے میڈیا سیل کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے لیے پیپلزپارٹی پنجاب پارلیمانی بورڈ نے صوبے بھر سے موزوں امیدواروں کے نام پیش کیے۔

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں امیدواروں کے کوائف، عوامی رابطوں کی مضبوطی اور ماضی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ امیدواروں کی ترقی پسند جمہوری سیاست سے نظریاتی وابستگی سمیت ان کی اہلیت اور استعداد کے مختلف پہلوؤں پر بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں نیئر بخاری، رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھرکی، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گل اور سردار سلیم حیدر موجود تھے۔

اس کے علاوہ قمر زمان کائرہ، آصف بشیر بھاگٹ، تسنیم قریشی، سید عنایت علی شاہ، رائے شاہجہاں بھٹی اور مہر غلام فرید کاٹھیا نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں چوہدری منظور، ندیم افضل چن، اورنگزیب برکی، عامر پراچہ اور ذوالفقار علی بدر بھی موجود تھے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنما سیف اللہ مگسی نے ملاقات کی۔

بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو بلوچستان کے عوام کے حقوق کا احساس ہے، بلوچستان کو صرف پیپلز پارٹی حقوق دے سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟