بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
پاکستان کی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی میں ناکامی کے بعد سے بابر کی کپتانی کے 4 سالہ دور کے خاتمے کی خبریں گرم تھیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ جبکہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ شاہین آفریدی کو کپتان مقرر کیے جانے کے بعد ان کے سسر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو تنقید کا سامنا تھا کہ انہوں نے داماد کو کپتان بنانے کے لیے لابنگ کی ہے۔
پرتھ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں چیئرمین پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف مبینہ طور پر بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔
Breaking News
فاختہ چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف صاحب کی مبینہ آڈیو منظر عام پر لے آئی. کیسے انہوں نے پلاننگ کی.کیسے محمد رضوان کو وائیٹ بال کی کپتانی نہ کرنے دی.بابر اعظم کے خلاف کونسا پلان بی تیار تھا فاختہ سب منظر عام پر لے آئی،،،@TalhaAisham
پر الزام عائد کیا کہ… pic.twitter.com/Kxy1a3dAnv— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) December 18, 2023
مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ کیسے ذکا اشرف نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے لیے سازش کی اور کہا کہ طلحہ نے کھلاڑیوں کو قابو کیا ہوا ہے وہ اتنا تیز ہے کہ اُس نے پلیئرز کے گھر جا کر ان کے خاندان سے بھی تعلقات بنائے ہوئے ہیں۔
ذکا اشرف کی مبینہ آڈیو پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرصارفین اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مصدق بنگش نے کہا کہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘
Program tho Warr gaya #ZakaAshraf
— Musaddiq Bangash (@MusaddiqBangash) December 18, 2023
وقار آفریدی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اس آڈیو سے واضح ہو گیا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے میں شاہد آفریدی کا کوئی کردار نہیں تھا‘۔
This Leak very Clearly shows that Shahid Afridi didn’t play a part in the appointment of Shaheen Afridi as Captain aur sab osi ko bura bhala keh rahe te. Boom Boom always Supported Babar Azam 🤩
— Waqar Afridi (@WakaAfridi) December 18, 2023
ایک اور ایکس صارف نے اس آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ان کی گفتگو سن کر تو لگ رہا ہے کہ یہ لوگ پاکستان کرکٹ اور ملک کے ساتھ مخلص ہیں‘۔
انکی گفتگو سن کر تو لگ رہا ہے کہ یہ لوگ پاکستان کرکٹ اور ملک کے ساتھ مخلص ہیں۔
گروپ بندی نے پاکستان کرکٹ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، کوئ بھی ملکی مفادات سے بڑھ کر نہیں ہے۔— Waqar Ahmed Shaikh (@Waqaranwarshaik) December 18, 2023