چین میں 6.2 شدت کا زلزلہ، 112 افراد ہلاک، 250 سے زائد زخمی

منگل 19 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے سبب کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور 112 افراد ہلاک ہو گئے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ نے بتایا کہ صوبہ گانسو میں زلزلے کے سبب 100 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے جبکہ ہائیڈونگ شہر میں 12 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوئے۔

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی جبکہ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی۔ زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر جبکہ مرکز صوبے لانزو کے دارالحکومت سے 102 کلو میٹر دور جنوب مغرب تھا۔

حکام نے زلزلے کے فوراً بعد امدادی عملے کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردیا، متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے ریسکیو اداروں کو ہر ممکن تلاش اور بچاؤ کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ اگست 2023 میں چین کے مشرقی علاقے میں 5.4 شدت کے زلزلے کے سبب 23 افراد زخمی اور درجنوں عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔ ستمبر 2022 میں سیچوان صوبے میں 6.6 شدت کے زلزلے سے قریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 2008 میں 7.9 شدت کے زلزلے کے سبب 87 ہزار سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہوگئے تھے، ان میں 5 ہزار 335 طلبا بھی شامل تھے۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کا چین میں زلزلہ سے نقصانات پر افسوس کا اظہار

گران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے صوبہ گانسو میں آنے والے زلزلہ سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں چینی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp